اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے پاک روس تعلقات کو دوستانہ قرار دیا ہے۔ ان کے بقول پاکستان روس کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ قاضی خیل اللہ نے یاددہانی کرائی کہ پاکستان اور روس نے کراچی لاہور گیس پائپ لائن بچھانے کے بارے میں معاہدے پر دستخط کئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر صدر روس ولادی میر پوتین اگلے سال کے شروع میں اس پائپ لائن کی تعمیر کے آغاز کی تقریب میں حصہ لینے کے لیے پاکستان میں تشریف لانا چاہیں تو پاکستان میں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو روس اور پاکستان کے وزارئے توانائی نے 11 سو کلومیٹر لمبی کراچی لاہور گیس پائپ لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط کر دئے۔ روسی کمپنی "روس تیک" پائپ لائن سن 2020 تک تعمیر کرے گی۔
.......
/169